فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی درگاہ نظام الدین اولیاء پر حاضری، قوالی سے بھی لطف اندوز ہوئے

میکرون رات تقریباً 9:45 بجے درگاہ نظام الدین پہنچے اور آدھے گھنٹے تک یہاں رہے۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود رہے اور انہیں بہت سی معلومات دیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ&nbsp; ایکس&nbsp;</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کرتویہ پتھ پر جمعہ (26 جنوری) کو یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے چند گھنٹے بعد رات کے وقت راجدھانی دہلی میں واقع درگاہ نظام الدین اولیاء پر حاضری لگائی۔ یہ درگاہ مشہور صوفی نظام الدین اولیاء اور ان کے شاگرد امیر خسرو کی قبر ہے اور یہاں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ تشریف لاتے ہیں۔

نئی دہلی کے قلب میں واقع اس 700 سال پرانے مقدس مقام کے دورے کے دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ موجود تھے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق میکرون رات تقریباً 9:45 بجے صوفی درگاہ پہنچے اور آدھے گھنٹے تک یہاں رہے۔ اس دوران انہوں نے اس جگہ کی مشہور قوالی سے بھی لطف اٹھایا۔ میکرون جتنی دیر تک درگاہ میں رہے، اتنی ہی دیر وہ وہاں کے منتظمین سے کچھ معلومات لیتے نظر آئے۔


درگاہ نظام الدین کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے راشٹرپتی بھون میں ہندوستانی صدر دروپدی مرمو کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ صدر مرمو نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں فریقوں نے کئی اہم موضوعات پر شراکت داری کی۔

قبل ازیں، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے یوم جمہوریہ 2024 کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریبات کے دوران وزیر اعظم مودی اور میکرون ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ انداز میں پیش آئے۔ پریڈ دیکھتے ہوئے میکرون کو کئی بار وزیر اعظم مودی کے کان میں کچھ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔ جمعرات (25 جنوری) کو جب میکرون فرانس سے جے پور پہنچے تو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک سیلفی بھی لی، جسے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی شیئر کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔