قومی

ملک کی آزادی کو خطرہ ہے، آج ایماندار صحافیوں کی ضرورت ہے: منموہن سنگھ

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی آزادی کو خطرہ ہے اور ایسے وقت میں ایماندار صحافیوں کی زیادہ ضرورت ہے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز

قومی آوازبیورو

’سنڈے نوجیون‘ کے خصوصی شمارہ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ ملک کی آزادی کو خطرہ ہے اس لئے آج ملک کو ایسے صحافیوں کی ضرورت ہے جو سچائی اور ایمانداری کے نام پر کوئی کاروبار نہ کریں اور ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں ۔ منموہن سنگھ نے کہا ’’ میری یہ خواہش ہے کہ’ ’نوجیون‘ پھلے ،پھولے اور ہندوستان کے گوشے گوشے میں جائےاور وہ ایک بار پھر مہاتما گاندھی کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے آگے بڑھے‘‘۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ جنگ آزادی کی تحریک جو پورے ملک میں پھیلی وہ1919 میں جلیاں والے باغ سانحہ کا اثر تھا اور کافی جد وجہد کے بعد ہمیں آزادی حاصل ہوئی ۔اب اس آزادی کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ایسوسی ایٹیڈ جرنل لمیٹڈ کے چئیرمین موتی لال ووہرا سے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پنجاب کی سر زمین سے نوجیون کا پنجابی ایڈیشن شائع کریں ۔ منموہن سنگھ کی اس خواہش کا بڑی تعداد میں موجود سامعین نے بھی زور دار انداز میں حمایت کی۔

Published: 10 Dec 2018, 3:09 PM