سابق وزیر اعظم واجپئی کی برسی، صدر، نائب صدر، وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات کا خراج تحسین

بھارت رتن سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 5ویں برسی کے موقع پر ملک نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا

<div class="paragraphs"><p>اٹل بہاری واجپئی</p></div>

اٹل بہاری واجپئی

user

یو این آئی

نئی دہلی: بھارت رتن سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 5ویں برسی کے موقع پر ملک نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے دیگر رہنماؤں نے اپنے پیارے لیڈر کوراج گھاٹ کے قریب ان کی سمادھیسدیو اٹل پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے آنجہانی واجپئی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا- واجپئی کی قیادت سے ہندوستان کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کئی شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کو فروغ دینے اور اسے 21ویں صدی تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’ہندوستان کے 140 کروڑ عوام کی طرف سے، میں اٹل جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘


اپنے ٹوئٹ میں، برلا نے سابق وزیر اعظم کی ایک نظم کی چند سطریں پڑھیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ’’ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ ان کی مقدس یادیں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔‘‘ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’میں اٹل جی کو ان کی برسی پر یاد کرتا ہوں اور سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے ملک کو ترقی اور گڈ گورننس کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کو میرا دلی خراج عقیدت۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔