سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر سونیا، راہل اور پرینکا گاندھی نے پیش کیا خراج عقیدت

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کو 31 برس مکمل ہو گئے، تمل ناڈو کے سریپرمبدور میں ایک خودکش بم دھماکے میں ان کی جان چلی گئی تھی، راجیو گاندھی وہاں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرنے کے لئے گئے تھے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 31 ویں برسی کے موقع پر کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی نے دہلی میں ان کی آخری آرام گاہ 'ویر بھومی' پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر کانگریس کے سابق صدر اور راہل گاندھی نے اپنے والد کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’میرے والد ایک وزنری (خیال پرست) رہنما تھے، جن کی پالیسیوں نے جدید ہندوستان کی تشکیل میں مدد کی۔ وہ ایک ہمدرد اور مہربان آدمی تھے اور میرے اور پرینکا کے لیے ایک شاندار والد تھا، جنہوں نے ہمیں معافی اور ہمدردی کی قدر سکھائی۔ میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں اور وہ وقت یاد کرتا ہوں جو ہم نے ساتھ گزارا تھا۔‘‘


خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو 31 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو کے سریپرمبدور میں ایک خودکش بم دھماکہ کے دوران اس وقت ان کی جان چلی گئی تھی، جب وہ وہاں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے گئے تھے۔ 21 مئی 1991 کو راجیو گاندھی تقریباً 10.15 بجے ریلی کے مقام پر پہنچے تھے۔ وہ گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے تھے اور انہوں نے نیچے اترتے ہی سب کو سلام پیش کیا تھا۔

اسٹیج کی طرف بڑھتے ہوئے ایک خاتون خودکش حملہ آور دھنو نے انہیں ہار پہنانا چاہا لیکن سب انسپکٹر انسویا نے اسے روک دیا۔ تاہم راجیو گاندھی کے کہنے پر انہیں ہار پہنانے کی اجازت دی گئی۔ دھنو نے انہیں ہار پہنایا اور جب وہ ان کے پاؤں چھونے کے لیے نیچے جھکی تو اس نے اس کی کمر پر بندھے بم کا بٹن دبا دیا۔ ایک زوردار دھماکا ہوا اور اس میں راجیو گاندھی کی جان چلی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */