جواہر لال نہرو کا یوم وفات... سونیا اور راہل سمیت کئی بڑے لیڈروں کے ذریعہ خراج عقیدت پیش

راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے علاوہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کئی بڑے لیڈروں نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک کے پہلے وزیر اعظم پندت جواہر لال نہرو کی آج 55واں یوم وفات ہے۔ اس موقع پر یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی نے ’شانتی وَن‘ پہنچ کر پنڈت نہرو کو عقیدت کے پھول پیش کیے۔


راہل اور سونیا گاندھی کے علاوہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، سابق نائب صدر حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کئی بڑے لیڈران بھی شانتی وَن پہنچے جواہر لال نہرو کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کی۔

واضح رہے کہ جواہر لال نہرو کی پیدائش 4 نومبر 1889 کو اتر پردیش کے الٰہ آباد میں ہوئی تھی۔ ان کے والد پنڈت موتی لال نہرو کانگریس پارٹی کے رکن تھے۔ پنڈت نہرو کی خواہش تھی کہ وہ بطور وکیل پریکٹس کریں، لیکن وہ کچھ دنوں تک ہی پریکٹس کر سکے۔ ان دنوں مہاتما گاندھی نے ملک میں آزادی کی تحریک شروع کر رکھی تھی۔ مہاتما گاندھی کے ذریعہ چلائی جا رہی تحریک آزادی سے نہرو اتنے متاثر ہوئے کہ وہ بھی اس تحریک کے ساتھ جڑ گئے۔ پنڈت نہرو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم بنے۔ ان کا انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */