سابق رکن اسمبلی امت جوگی 14 دن کی عدالتی حراست پر بھیجے گئے جیل

سابق رکن اسمبلی امت جوگی کو آج 14 دن کی عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ امت جوگی کو اس سے قبل صبح ان کی بلاسپور میں واقع رہائش گاہ مرواهی سے گوریلا تھانہ پولس نے گرفتار کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
i
user

یو این آئی

بلاسپور: جنتا کانگریس چھتیس گڑھ کے ریاستی صدر اور سابق رکن اسمبلی امت جوگی کو آج 14 دن کی عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ امت جوگی کو اس سے قبل صبح ان کی بلاسپور میں واقع رہائش گاہ مرواهی سے گوریلا تھانہ پولس نے گرفتار کیا تھا۔

امت جوگی پر اسمبلی انتخابات 2013 میں اپنے حلف نامہ میں شہریت کی غلط معلومات دینے کا الزام ہے۔ یہ الزام 2013 میں ہی بی جے پی سے امیدوار رہی سمیرا پیكرا نے لگایا تھا۔ چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کے بیٹے امت جوگی نے 2013 میں اسمبلی انتخابات میں اپنے حلف نامہ میں اپنی تاریخ پیدائش کی جو معلومات دی تھی اسے سمیرا پیكرا نے غلط بتایا تھا۔ ساتھ ہی امت جوگی کے خلاف گوریلا تھانہ میں دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرایا تھا۔


اس معاملے میں پولس نے منگل کے روز امت جوگی کو گرفتار کیا۔ گرفتاری بعد پولس انہیں گوریلا تھانہ لے کر گئی جہاں ان کا پہلے بیان درج کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں گوریلا عدالت میں پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں امت جوگی نے اپنے کیس میں خود پیروی کی۔

اپنی ضمانت کے لئے بھی انہوں نے عرضی دائر کی تھی، لیکن عدالت نے ان کی ضمانت عرضی مسترد کر دی ۔ ساتھ ہی انہیں 14 دن کی عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے ديا، ادھر جیل جانے سے قبل جوگی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی ضمانت کے لئے ایڈیشنل ضلع جج کی عدالت میں ضمانت کی عرضی داخل کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔