مرکزی حکومت سیاسی مخالفین کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈال رہی ہے: محبوبہ مفتی

موصوف سابق وزیرنعیم اختر کی بیٹی شہر یار خانم نے کہا ہے کہ ان کے والد ہسپتال منتقلی سے قبل 40 منٹ تک بے ہوش رہے تھے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کی زندگیوں کو جان بوجھ کر جوکھم میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سرکاری عمارت میں ہماری پارٹی کے سینئر لیڈر نعیم اختر کو غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا ہے وہ وادی کی شدید سردیوں کے موافق نہیں ہے۔

موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا جو انہوں نے نعیم اختر کی دوران نظر بندی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ہسپتال منتقلی کرنے کے رد عمل میں کیا۔


پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کی جمعرات کے روز ایم ایل اے ہوسٹل میں دوران نظر بندی طبیعت ناساز ہوئی جس کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

موصوف سابق وزیر کی بیٹی شہر یار خانم نے کہا ہے کہ میرے والد ہسپتال منتقلی سے قبل 40 منٹ تک بے ہوش رہے تھے۔


محبوبہ مفتی نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’نعیم صاحب کی ایک ایسی سرکاری عمارت میں غیر قانونی نظر بندی کی، جو وادی کی ٹھٹھرتی سردی کے موافق نہیں ہے، جس سے ان کی صحت متاثر ہوئی ہے۔ حکومت ہند کے انتہائی سخت اور کینہ پرور رویے کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں‘۔

بتادیں کہ نعیم اختر کو 21 دسمبر کو ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری سے قبل ہی نظر بند کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */