سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ ہوں گے چھتیس گڑھ اسمبلی کے اسپیکر

بی جے پی کے قومی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ چھتیس گڑھ اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے، وہ آج اسمبلی سکریٹریٹ پہنچے اور اسمبلی سکریٹری کے سامنے اسپیکر کے عہدے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

رائے پور: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ چھتیس گڑھ اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔ ڈاکٹر سنگھ آج اسمبلی سکریٹریٹ پہنچے اور اسمبلی سکریٹری دنیش شرما کے سامنے اسپیکر کے عہدے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی، کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر اور سبکدوش ہونے والے اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرن داس مہنت، سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، نائب وزیر اعلی ارون ساؤ، سینئر بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق وزیر برج موہن اگروال بھی موجود تھے۔

اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھی صدر کے عہدے کے لیے ڈاکٹر سنگھ کی حمایت کرنے اور امیدوار کھڑا نہ کرنے سے اس عہدے پر ان کا بلامقابلہ انتخاب یقینی ہے۔


اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے پارٹی اور اپوزیشن کے تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 90 ارکان اسمبلی کے سرپرست کی حیثیت سے اس نئی ذمہ داری میں وہ اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اسمبلی کو بہتر طریقے سے چلایا جائے۔ اسمبلی میں ریاست کے مفاد میں ہر موضوع پر بحث کی جائے اور اسے سنجیدگی کے ساتھ میز پر رکھا جائے تاکہ اگلے پانچ برسوں میں چھتیس گڑھ ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔