دلتوں پر ظلم نہیں رکا تو اپنا لوں گا بدھ مت، جیتن رام مانجھی کی دھمکی

بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے کہا کہ اگر دلتوں پر تشدد نہیں رکا تو وہ لوگ بدھ مت اپنا لیں گے، ملک و ریاست کے دلتوں پر ظلم و زیادتی میں اضافہ ہوا جو ایک تشویش کی بات ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بہار کے سابق وزیر اعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ جیتن رام مانجھی نے ملک اور ریاست میں دلتوں پر ہو رہے حملوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا، "اگر یہ ظلم و زیادتی نہیں رکی تو وہ لوگ بدھ مت اپنا لیں گے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دلتوں پر لگاتار ظلم و زیدتی ہو رہی ہے اور ان کو ہراساں کیا جارہا ہے جو ایک تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر حکومت کو توجہ دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا "ہم لوگوں کو براہمن واد کی وجہ سے پیچھے رکھا گیا اور ایک خاص حکمت عملی کے تحت ہمیں الگ تھلگ کیا گیا"۔ اپنے بیانات سے سرخیوں میں رہنے والے مانجھی نے کہا کہ مذہب تبدیل کرنے کو لے کر وہ اپنے حامیوں سے بات چیت کریں گے اور اس پر فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بدھ مت اپنانے میں کوئی حرج نہیں لگتا، مانجھی نے ایک بار پھر نجی شعبے میں ریزرویشن کا مطالبہ دہراتے ہوئے اس کے لئے جلد ہی پارٹی کی طرف سے تحریک چلانے کی بات کہی۔

بہار میں سیٹوں کو تقسیم کو لے کر این ڈی اے میں مچے گھمسان کو لے کر سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے نتیش حکومت اور این ڈی اے پر جم کر نشانہ لگایا، انہوں نے کہا کہ اوپیندر کشواہا ایک غلط اتحاد میں ہیں۔ مانجھی نے کہا کہ انتخابات کے لئے ووٹ مانگنے کا معیار ترقی ہونا چاہیے نہ کہ ذات اور مذہب۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔