وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی آرمینیا، ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشانبے میں ایس سی او کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر آرمینیا کے نئے وزیر خارجہ آرارات میرزویان اور ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیل‌اف سے ملاقات کی

اپنے آرمینیائی ہم منصب سے ملاقات کرتے وزیر خارجہ ایس جے شنکر
اپنے آرمینیائی ہم منصب سے ملاقات کرتے وزیر خارجہ ایس جے شنکر
user

یو این آئی

دوشانبے/نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشانبے میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائیزیشن (ایس سی او) کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر آرمینیا کے نئے وزیر خارجہ آرارات میرزویان اور ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیل‌اف سے ملاقات کرکے افغانستان کی بابت بات چیت کی۔

جے شنکر نے ٹویٹ کیا، ’نئے آرمینیائی ہم منصب سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ ہمارے تعاون کا مثبت جائزہ لیا اور اسے مزید آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔‘‘


انہوں نے کہا، ’’ازبکستان کے وزیرخارجہ عبدالعزیز کمیل اف سے مل کر اچھا لگا‘۔ ازبکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے باہم تعاون سے متعلق بات چیت ہوئی۔’’

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔