گوتم اڈانی کی کمپنیوں میں تیزی کے ساتھ بڑھی غیر ملکی فنڈنگ، سیبی کی جانچ میں انکشاف

سیبی کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اڈانی گروپ کی 6 کمپنیوں میں غیر ملکی فنڈنگ تیزی سے بڑھی ہے، خاص بات یہ ہے کہ سرمایہ کاری میں یہ اضافہ 2020 کے بعد سے دیکھنے کو ملا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گوتم اڈانی کی فائل تصویر</p></div>

گوتم اڈانی کی فائل تصویر

user

قومی آوازبیورو

ہنڈن برگ رپورٹ اور اڈانی گروپ معاملے میں مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کی جانچ نے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ سیبی کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اڈانی گروپ کی 6 کمپنیوں میں غیر ملکی فنڈنگ تیزی سے بڑھی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ ایف پی آئی سرمایہ کاری 2020 کے بعد سے بڑھی ہے۔ واضح رہے کہ ایف پی آئی سرمایہ کاری کا مطلب غیر ملکی فنڈنگ ہے۔

بہرحال، سیبی کے ذریعہ اس جانچ کے سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہو سکتا ہے۔ جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں اس کے مطابق 2020 کے بعد سے اڈانی گروپ کی فلیگ شپ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری تین گنا تک بڑھ چکی ہے۔ اڈانی گروپ کی کمپنیوں اڈانی ٹرانسمیشن میں ایف پی آئی سرمایہ کاری 62 سے بڑھ کر 431 ہو گئی ہے، جبکہ اڈانی انٹرپرائزیز میں غیر ملکی فنڈنگ کی تعداد 133 سے بڑھ کر 410 ہو گئی ہے۔ اڈانی گرین کا معاملہ تو مزید حیرت انگیز ہے جہاں 2020 میں اڈانی گرین نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تعداد صرف 94 بتائی تھی، وہ اب بڑھ کر 581 تک پہنچ گئی ہے۔


واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں ہنڈن برگ کی رپورٹ نے اڈانی گروپ کو زبردست جھٹکا پہنچایا تھا۔ اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس مارکیٹ میں اوندھے منھ گر گئے تھے۔ بہت مشقتوں کے بعد اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی حالت کچھ بہتر ہوئی ہے، لیکن اب بھی ہنڈن برگ رپورٹ کا اثر صاف دکھائی دے رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔