دہلی: کیجریوال حکومت نے 108 افسروں کو ’لازمی ریٹائرمنٹ‘ دی

4 جولائی کو وزیر اروند کیجریوال نے بدعنوان افسران کی ریٹائرمنٹ کے لئے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے اس پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ جس کے بعد گورنر نے نظرثانی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی : دہلی کی کیجریوال حکومت نے مختلف محکموں میں کام میں کوتاہی برتنے والے 108 افسران کو جمعرات کے روز لازمی ریٹائرمنٹ دے دی ۔ 31 اکتوبر کو ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ، دہلی حکومت نےمختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے دہلی انتظامیہ کے ماتحت خدمات (ڈی اے ایس ایس)، دہلی انڈمان اور جزائر سول سروس (ڈی اے این آئی ایس) اور اسٹینو کے عہدے پر کام کرنے والے 108 افسران کو لازمی ریٹائرمنٹ دی۔

اس سے قبل 4 جولائی کو وزیر اروند کیجریوال نے بدعنوان افسران کی ریٹائرمنٹ کے لئے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے اس پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ جس کے بعد گورنر نے نظرثانی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ مسٹر کجریوال نے اپنی کابینہ کو داغی ملازمین اور افسروں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی۔


وزیر اعلی نے دہلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے 14 ، ایسٹ دہلی میونسپل کارپوریشن کے 39 ، جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے 15 ، مغربی دہلی میونسپل کارپوریشن کے سات ، سروس ڈپارٹمنٹ کے 14 ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے 5 ، دہلی اسٹیٹ انڈسٹریل اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایک ، ایک محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکمہ سے ، ایک محکمہ بجلی سے اور سات دہلی جل بورڈ کے اور دہلی اربن شیلٹر اصلاح بورڈ کے چار آفیسر ، سینٹرل سول سروس (پنشن) رولز کے تحت لازمی ریٹائرمنٹ دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔