شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں دھند اور کڑاکے کی سردی، معمولات زندگی متاثر

شمالی ہندوستان میں سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے کڑاکے کی سردی ہو رہی ہے۔ بیشتر علاقے دھند کی چارد میں لپٹے ہوئے اور مرئیت بہت کم ہو گئی ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے کڑاکے کی سردی ہو رہی ہے۔ بیشتر علاقے دھند کی چارد میں لپٹے ہوئے اور مرئیت بہت کم ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بھی زبردست سری پڑ رہی ہے اور بدھ کے روز یہاں کا کم از کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے جنوری شروع ہونے سے پہلی ہی دہلی میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج کم از کم درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔

سردی میں آگ جلا کر خود کو گرم رکھنے کی کوشش میں دو افراد / تصویر یو این آئی
سردی میں آگ جلا کر خود کو گرم رکھنے کی کوشش میں دو افراد / تصویر یو این آئی

محکمہ موسمیات کے علاقائی پیش گوئی کے مرکز کے سربراہ کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ ہمالیہ کی طرف سے شمالی-شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے سبب شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ ادھر جموں و کشمیر میں بھی سرد لہریں چل رہی ہیں اور پوری وادی کشمیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں مختلف مقامات پر گھنی دھند چھائی ہوئی ہے اور ریاست کے کچھ مقامات پر سرد لہریں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 3 جنوری سے 5 جنوری تک ہماچل پردیش میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر، پنجاب اور ہریانہ میں بھی سرد ہواؤں اور دھند کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔ ہریانہ کے امبالہ اور کرنال میں رات کو زبردست سردی محسوس کی جا رہی ہے۔ جبکہ پنجاب اور ہریانہ کے متعدد مقامات پر صبح کے وقت دھند چھائی رہی جس کے سبب مریئت کم ہو گئی۔

راجستھان کے بیکانیر، جے پور، کوٹہ اور بھرت پور کے کچھ مقامات پر سرد لہر چلنے اور پالا پڑنے کی وجہ سے معلومات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 31 Dec 2020, 9:11 AM