دھند اور سردی کا ستم! دہلی، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان شدید متاثر

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری تک موسم کے انداز میں مزید سختی آ سکتی ہے، اس دوران کئی ریاستوں میں برف باری اور بارش کا امکان ہے

<div class="paragraphs"><p>گھنا کہرا / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

گھنا کہرا / تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

 نئی دہلی: گزشہ دس دنوں سے جاری سرد لہر اور کہرے سے راحت کی ہنوز کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطابق آئندہ تین دنوں تک پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں گھنا کہرا چھایا رہے گا۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں ہلکی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں موسم کا دوہرا حملہ جاری ہے۔ شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں اس وقت شدید کہرے کے ساتھ ساتھ شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے ایک نئی معلومات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 جنوری تک موسم کے انداز میں مزید سختی آ سکتی ہے، اس دوران کئی ریاستوں میں برف باری اور بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی دہلی کے کئی علاقوں میں آج (27 جنوری) درمیانی دھند چھائی رہے گی۔ اس کے علاوہ مطلع پورا دن جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کا اندازہ ہے کہ اگلے تین دنوں تک پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش، بہار، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے بیشتر حصوں میں 31 جنوری تک کہرے کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق انڈمان اور نکوبار جزائر میں آج ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جب کہ آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے لیے ہلکی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور جھارکھنڈ کے مختلف حصوں میں سردی کی لہر برقرار رہی۔ محکمہ موسمیات نے ان مقامات پر 30 جنوری سے سردی میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔