’بنگلورو میں سیلاب سے تباہی چھوٹی بات‘، بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا حیرت انگیز بیان

بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کا کہنا ہے کہ بنگلورو کا محض پانچ فیصد حصہ ہی سیلاب سے متاثر ہوا تھا، لیکن جس طرح سے باتیں ہو رہی ہیں، اس کا مقصد بنگلورو کو بدنام کرنا ہے۔

تیجسوی سوریہ، تصویر ویڈیو گریب
تیجسوی سوریہ، تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

اپنے متنازعہ بیانات کے لیے مشہور بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک بار پھر عجیب و غریب بیان دے کر سبھی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ دراصل کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں سیلاب سے زبردست تباہی مچی ہوئی ہے۔ اس تباہی کو تیجسوی سوریہ نے 'چھوٹی بات' قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی ایک معمولی بات ہے، لیکن لوگ بلاوجہ بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کا کہنا ہے کہ بنگلورو کا محض پانچ فیصد حصہ ہی سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔ لیکن جس طرح سے باتیں ہو رہی ہیں، اس کا مقصد بنگلورو کو بدنام کرنا ہے۔ مخالفین کی کوشش ہے کہ ہمارے وزیر اعلیٰ کو اور حکومت کو بدنام کیا جائے، حالانکہ حکومت لگاتار کام کر رہی ہے۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیلاب کی وجہ سے آج بھی بنگلورو کے حالات پریشان کن دکھائی دیے۔ کئی اپارٹمنٹس اور بلڈنگ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ شہر کے کئی حصوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔ پچیس سالہ ایک لڑکی کی کرنٹ لگنے سے موت بھی ہو گئی ہے۔ لیکن ریاست کی برسراقتدار پارٹی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ تباہی پھیلانے والے سیلاب کو ایک چھوٹی بات تصور کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔