سیلاب سے متاثر کسانوں کو پوری مدد دی جائے گی: سندھیا

کانگریس جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا کہ سیلاب سے متاثر کسانوں کو پوری مدد دی جائے گی


















جیوترادتیہ سندھیا   فوٹو گیتی
جیوترادتیہ سندھیا فوٹو گیتی
user

یو این آئی

بھنڈ: کانگریس جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا کہ سیلاب سے متاثر کسانوں کو پوری مدد دی جائے گی۔

سندھیا یہاں کل اٹیر کے ناولی ورنداون گاؤں میں سیلاب متاثرین سے ملے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ کسانوں کو پوری مدد دی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ چمبل کے پانی سے اٹیر کے 14گاؤں پوری طرح سے ڈوب گئے اور فصل پوری طرح سے تباہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ یہاں سو فیصد نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بحران کے وقت وہ لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی رہے۔


انہوں نے عہدے داروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے تنظیم اور حکومت کے سلسلے میں مشورے لئے۔اس موقع پر ریاست کے جنرل ایڈمنسٹریشن وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ،گوہد کے رکن اسمبلی رنویر جاٹو،مہ گاؤں کے رکن اسمبلی او پی ایس بھدوریا،کانگریس ضلع صدر جے شری رام بگھیل ،سابق رکن اسمبلی ہیمنت کٹارے سمیت دیگر عہدے دار موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔