شاہین باغ میں جشنِ جمہویہ: خاتون مظاہرین نے کی پرچم کشائی، قومی ترانہ گایا

یوم جمہوریہ کے موقع پر شاہین باغ میں مظاہرے کا مقام بھی حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار نظر آیا۔ یہاں پر پھولوں سے سجاوٹ کی گئی اور پرچم کشائی کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں آج یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر شاہین باغ میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کا مرکز بن چکے دہلی کے شاہین باغ میں اس موقع پر حب الوطنی کا زبردست جوش نظر آیا۔

شاہین باغ کی تین عمر رسیدہ خواتین جنہیں یہاں دادی کہا جاتا ہے، انہوں نے اور روہت ویملا کی والدہ رادھیکا ویمولا نے مشترکہ طور پر پرچم کشائی کی۔

یہاں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے مظاہرے کے مقام کو ترنگے جھنڈوں اور پھولوں سے سجایا، جس کے بعد پرچم کشائی کو انجام دیا گیا۔ اس موقع پر تمام مظاہرین نے ایک ساتھ مل کر سڑک پر قومی ترانہ گایا۔ ساتھ ہی آئین کے ابتدائیہ کو بھی پڑھا۔

شاہین باغ میں پرچم کشائی کے موقع پر موجود جم غفیر
شاہین باغ میں پرچم کشائی کے موقع پر موجود جم غفیر

واضح رہے کہ شاہین باغ میں 15 دسمبر سے خواتین کی ایک بڑی تعداد دھرنے پر بیٹھی ہے۔ یہ خواتین شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے۔ ایک طرف جہاں شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے، وہیں دوسری طرف مرکزی حکومت نے اس پر سخت رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس قانون کو واپس نہیں لیں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Jan 2020, 12:05 PM
next