بڑی خبر: دہلی میں جعلی کرنسی کے ساتھ 2 افراد گرفتار

نامعلوم افراد نے آج مقدمہ کی سماعت کے دن پہلو کے بیٹوں ارشاد، عارف سمیت دیگر دو گواہ عظمت اور رفیق پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کار سے اپنے گاؤں جا رہے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

29 Sep 2018, 10:10 PM

دہلی کے پہاڑ گنج علاقہ سے پولس نے نئی کرنسی کے 500، 200 اور 50 کے نوٹوں کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ قبضہ میں لئے گئے نوٹوں کی کل قیمت 123550 روپے بتائی گئی ہے۔ پولس نے دونوں گرفتارشدگان کے قبضہ نوٹوں کی چھپائی میں استعمال کی جانے والی اسٹیشنری اور دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔

29 Sep 2018, 11:31 AM
پہلو خان کے بیٹوں، وکیلوں اور گواہوں پر قاتلانہ حملہ

راجستھان کے الور میں موب لنچنگ کا شکار بنے ہریانہ کے نوح (میوات) کے رہائشی پہلو خان کے قتل معاملہ کے گواہوں پر فائرنگ کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ نامعلوم افراد نے آج مقدمہ کی سماعت کے دن پہلو کے بیٹوں ارشاد، عارف سمیت دیگر دو گواہ عظمت اور رفیق پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کار سے اپنے گاؤں جا رہے تھے۔

فائرنگ واقعہ کے وقت کار میں موجود عظمت نے کہا ’’ہم اپنے گاؤں بہروڑ جا رہے تھے۔ جیسے ہی نیمرانا کراس کیا کہ نا معلوم افراد نے ہماری کار کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے کار روکنے کی کوشش کی جب میں نے کار نہیں روکی تو وہ لوگ فائرنگ کرتے ہوئے بہروڑ کی جانب چلے گئے۔‘‘ متاثرین کے مطابق کار پر نمبر پلیٹ نصب نہیں تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔