دہلی کے شالیمار باغ میں آگ لگنے کا واقعہ، 3 خواتین ہلاک، 5 دیگر جھلسے

آگ کے شعلوں کی زد میں آ کر 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 5 افراد بری طرح جھلس گئے، حکام کے مطابق جھلس جانے والے افراد کو اسپتال لے جایا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شمال مغربی دہلی کے شالیمار باغ میں واقعہ ایک گھر میں میں ہفتے کے روز آگ لگ جانے سے 3 خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 5 دیگر افراد جھلس گئے۔ دہلی میں یکے بعد دیگرے آگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ایک ہفتے میں آتشزدگی کا یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہے۔ حکام نے اس حالہ سے اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق شام 6.30 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر آٹھ گاڑیوں کو آگ بجھانے کے لئے بھیجا گیا۔

شعلوں کی زد میں آ جانے کی وجہ سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 5 دیگر افراد بری طرح جھلس گئے۔ حکام کے مطابق جھلسے ہوئے لوگوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کرن (60)، سوموتی (57) اور کامتا دیوی (75) کی موت ہو گئی۔ جبکہ شیکھا (14) ، اکشت (15)، اینا (27) اور لاجوانتی (68) اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فائر بریگیڈ کے مطابق صبح 7.55 بجے تکل آگ پر قابو پا لیا تھا۔


اس سے قبل گذشتہ ہفتے کے اوائل میں دہلی کے منڈکا علاقے میں فرنیچر کے گودام میں زبردست آگ بھڑک اٹھی تھی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 21 گاڑیاں موقع پرپہنچ تھیں۔

اس سے قبل رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں بھی آگ لگنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس بھیانک آگ میں مرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ دہلی پولس نے اس بھیانک آگ میں 43 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ امدادی عملہ نے 50 سے زائد افراد کو بحفاظت نکالنے کا دعوی کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔