دہلی حکومت کا 923 کوچنگ سنٹروں کے فائر آڈٹ کا فیصلہ، قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

دہلی حکومت کے کابینہ وزیر نے کہا، ’’جن کوچنگ اداروں کے دستاویزات مکمل نہیں ہوں گے یا جو سیکورٹی آڈٹ میں طے شدہ معیارات پر پورا نہیں اتریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘‘

<div class="paragraphs"><p>آشیش سود/تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

دہلی حکومت قومی راجدھانی کے کوچنگ سنٹرز کے سیکورٹی انتظامات کو لے کر بڑا قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ دہلی حکومت کے کابینہ وزیر آشیش سود نے بتایا کہ شہر میں تقریباً 923 سے 924 کوچنگ سنٹرز چل رہے ہیں اور ان تمام کا اگلے ایک ماہ کے اندر فائر آڈٹ اور حفاظتی معائنہ کرایا جائے گا۔ آشیش سود نے نامہ نگاروں سے باتا کرتے ہوئے کہا کہ کوچنگ سنٹرز کے لیے اصول و ضوابط تیار کرنے کے مقصد سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی میٹنگ بلائی جا چکی ہے۔ یہ کمیٹی ’گوبا کمیٹی‘ کی سفارشات کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔

آشیش سود نے بتایا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کو اس پورے عمل کے لیے نوڈل ایجنسی مقرر کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر نے یہ بھی کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ ایجنسیوں کو مل کر ایک ماہ کے اندر 924-923 کوچنگ سنٹرز کی جانچ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس دوران فائر سیفٹی، حفاظتی معیارات اور دیگر ضروری دستاویزات کی بھی جانچ کی جائے گی۔


دہلی حکومت کے کابینہ وزیر آشیش سود نے واضح کیا کہ جن کوچنگ اداروں کے دستاویزات مکمل نہیں ہوں گے یا جو سیکورٹی آڈٹ میں طے شدہ معیارات پر پورا نہیں اتریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر انہیں سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ آشیش سود نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر جلد ہی ایک نیا قانون لایا جائے گا۔ اس قانون میں کوچنگ اداروں کی فیس سے لے کر ان کے آپریشنز اور دیگر اہم پہلوؤں کو شامل کیا جائے گا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔