انکیتا بھنڈاری کیس میں ونود آریہ اور ان کے وکیل کے خلاف ایف آئی آر درج

گوڈیال نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں یہ پتہ چلا کہ پولیس نے جن سیکشنز کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے وہ متعلقہ سیکشن نہیں ہیں اور مزید مضبوط سیکشن ہونے چاہئیں تو اس کے لیے بھی مزید لڑائی لڑی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

اتراکھنڈ کے مشہور انکیتا بھنڈاری کیس میں ونود آریہ اور ان کے وکیل کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انکیتا کے والدین کے ساتھ کانگریس کے ریاستی صدر گنیش گوڈیال اور تمام پارٹیوں کے لوگ پولس افسران سے ملنے آئے تھے۔

گوڈیال نے کہا کہ جب پتہ چلا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں لاپرواہی کی جا رہی ہے تو سب ایک ساتھ تھانے پہنچے اور صاف کہہ دیا کہ جب تک ایف آئی آر درج نہیں ہوتی وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔ دباؤ کے بعد پولیس نے ونود آریہ اور ان کے وکیل کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔


اتراکھنڈ کانگریس کے صدر نے کہا کہ اب یہ پولیس کی صوابدید ہے کہ چونکہ جرم ہوا ہے اس لیے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے تھی، لیکن اگر مستقبل میں یہ پتہ چلا کہ پولیس نے جن سیکشنز کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے وہ متعلقہ سیکشن نہیں ہیں اور مزید مضبوط سیکشن ہونے چاہئیں تو اس کے لیے بھی مزید لڑائی لڑی جائے گی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔