الٹا ترنگا لہرانے پر آسام بی جے پی صدر کے خلاف ایف آئی آر درج

یوم آزادی کی تقریبات کے دوران گوہاٹی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ترنگے کو الٹا لہرانے کے الزام میں آسام بی جے پی کے صدر بھابیش کلیتا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گوہاٹی: یوم آزادی کی تقریبات کے دوران گوہاٹی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ترنگے کو الٹا لہرانے کے الزام میں آسام بی جے پی کے صدر بھابیش کلیتا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تین لوگوں نے منگل کی شام ناگاؤں صدر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس میں کلیتا پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی بی جے پی لیڈر اس حقیقت سے واقف تھے کہ ترنگا الٹا رکھا گیا تھا اور پھر بھی انہوں نے اسے لہرایا۔جب جھنڈا الٹا لہرانے کی نشاندہی کی گئی تو اس کی اصلاح کی گئی۔

اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کلیتا نے بدھ کو آئی اے این ایس کو بتایا، "پارٹی کارکنان جو جھنڈا لہرانے کے انچارج تھے، وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ اسے الٹا لہرایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے علم میں لائے بغیر اسے الٹا کر دیا گیا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔