کووڈ گائیڈلائنس کی خلاف ورزی کر ’رتھوتسو‘ منعقد کرنے والے پجاری اور دیگر 8 کے خلاف ایف آئی آر

ڈپٹی کمشنر کے این رمیش نے شری شکونا راگناتھ سوامی مذہبی تقریب اور رتھوتسو کی تقریب پر پابندی کا حکم دیا تھا، اس کے باوجود ہزاروں لوگوں نے مذہبی تقریب میں حصہ لیا اور سبھی پروگرام منعقد کیے گئے۔

رتھوتسو، تصویر آئی اے این ایس
رتھوتسو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کرناٹک پولیس نے کووڈ-19 کے پیش نظر جاری ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’رتھوتسو‘ تقریب منعقد کرنے والے ایک پجاری سمیت 9 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ مذہبی پروگرام کا انعقاد 17 جنوری کو چکمنگلور کے کدور تعلقہ کے سکھارایپٹن میں کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کے این رمیش نے شری شکونا راگناتھ سوامی مذہبی تقریب اور رتھوتسو کی تقریب پر پابندی کا حکم دیا تھا، جہاں بھگوان کی مورتی کو ایک پالکی میں رکھا جاتا ہے اور چاروں طرف لے جایا جاتا ہے۔ اس حکم امتناع کے باوجود ہزاروں لوگوں نے مذہبی تقریب میں حصہ لیا اور سبھی پروگرام منعقد کیے گئے۔


ریونیو انسپکٹر جتندر نے اس سلسلے مین سکھارایپٹن تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر پجاری کرشن بھٹ کے خلاف بدھ کے روز ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دیگر ملزمین میں نوین، ورون، ریتھو، سندیپ، سچن، گنیش، اُلاس اور نتن شامل ہیں۔ ان سبھی نے مذہبی تقریب کا انعقاد کیا۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */