دہلی میٹرو میں کل سے 'پندرہ روزہ صفائی مہم' کا اہتمام

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد 'صفائی ستھرائی اور حفظان صحت' پر خصوصی توجہ دینا ہے اور کورونا وائرس کی موجودہ عالمی وبا کے پیش نظر عام لوگوں کو صفائی کا پیغام دینا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: 'سوچھ بھارت مشن' کے تحت، میٹرو کمپلیکس اور اس کے آس پاس صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لئے یکم اپریل سے 15 اپریل تک 'پندرہ روزہ صفائی مہم' کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے منگل کے روز ایک ریلیز میں بتایا کہ اس مہم کا مقصد 'صفائی ستھرائی اور حفظان صحت' پر خصوصی توجہ دینا ہے اور کورونا وائرس کی موجودہ عالمی وبا کے پیش نظر عام لوگوں کو صفائی کا پیغام دینا ہے۔

اس پندرہ روزہ مہم کے دوران دہلی میٹرو اپنے نیٹ ورک کے تمام حساس مقامات پر صفائی مہم چلائے گی۔ اس مہم کے تحت ہر دن اسٹیشن، ڈپو، رہائشی کالونیوں، سائٹ کے دفاتر اور تعمیراتی مقامات کا ایک خاص حصہ صفائی ستھرائی کے لئے نشان زد کیا جائے گا۔ اس مہم کے تحت صفائی کے لئے منتخب مقامات کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔


تمام اسٹیشنوں اور تعمیراتی مقامات پر ڈی ایم آر سی عہدیدار متعلقہ شہری حکام جیسے ایم سی ڈی، این ڈی ایم سی، ڈی ڈی اے، نوئیڈا، ایم سی جی، ایم سی ایف وغیرہ سے میٹرو احاطے کے آس پاس روٹین کی صفائی ستھرائی، تجاوزات کو ختم کرنے اور بھکاریوں / پٹری والوں کو ہٹانے وغیرہ کے لئے رابطہ قائم کریں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔