فلم دنگل کی فاطمہ شیخ: ’بہاری‘ کہلانے پر فخر محسوس ہوتا ہے

رن فار بہار پروگرام میں شرکت کرنے دارالحکومت پٹنہ پہنچیں دنگل اور ٹھگس آف ہندوستان کی اداکارہ فاطمہ شیخ نے کہا کہ انہیں لفظ بہاری کہنے اور سننے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: فلم دنگل میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکیں فاطمہ شیخ کا کہنا ہے کہ وہ لفظ ’بہاری ‘کہنے اور سننے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔ رن فار بہار پروگرام میں شرکت کرنے دارالحکومت پٹنہ پہنچیں فاطمہ شیخ نے کہا کہ انہیں لفظ بہاری کہنے اور سننے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا’’ممبئی میں ان کے کئی بہاری دوست ہیں۔ یہاں کا کھانا کافی ڈائقے دار ہے۔میں الگ الگ قسم کا کھانا کھانا چاہتی ہوں۔میری ہمت نہیں ہورہی تھی کہ اتنی شدیدٹھنڈ میں دوڑنے جاسکوں،لیکن آپ سب کے پیار سے ساری ٹھنڈ غائب ہوگئی۔کاش میں تھوڑا اور وقت بہار میں گزار پاتی۔‘‘

فاطمہ ثنا شیخ نے کہا،’’بہار کے لوگوں نے مجھے بے شمار پیار دیا ہے۔میں یہاں کے لٹھی چوکھا کو بہت مس کروں گی۔میں جب پچھلی بار یہاں آئی تھی تو نہیں کھا پائی تھی۔اس بار پتہ چلا کہ یہ کتنا اچھا لگتا ہے۔کوشش کروں گی کہ جلد پھر سے بہار آنےکا موقع ملے۔اگلی بار جب بہار آؤں گی تو یہاں کے اور پکوان کھاؤں گی۔‘‘

عشق،چاچی 420، بڑے دل والے، دنگل اور حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ٹھگس آف ہندوستان میں کام کرچکیں فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے آئندہ منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ وہ اب انوراگ باسو کی فلم میں راج کمار راو کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔ فلم کی کہانی جرم پر مبنی ہے۔

فاطمہ شیخ نے اس سال فلم ٹھگس آف ہندوستان میں مشہور اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے۔یشران بینر کے تحت بنی یہ فلم باکس آٖفس پر کامیاب ثابت نہیں ہوئی ہے۔

فاطمہ نے کہا’’میں نے کافی کم وقت میں کامیابی اور ناکامی دونون دیکھی ہیں۔ٹھگس آف ہندوستان فلم اچھی نہیں چلی۔میں نے اس سے کافی سیکھا ہے۔مجھے عامرخان اور امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔عامر بے حد نرم دل انسان ہیں۔ان کا برتاؤ کسی اداکارجیسا نہیں ہے۔وہ بہت ہی سادہ ہیں۔امیتابھ بچن الگ ہیں۔جب وہ آتے ہیں تو سب کو پتہ چل جاتا ہے کہ وہ آرہے ہیں۔سبھی محتاط ہوجاتے ہیں۔ان کی شخصیت ہی ایسی ہے۔فاطمہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں انہیں امیتابھ بچن جیسے بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے جن سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

دنگل گرل نے کہا’’انہیں ٹی وی میں کام کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔میں ایک طرح کا کردار مسلسل ادا نہیں کرسکتی۔ٹی وی سیرئل میں ایک ہی کردار کو لمبے ایپی سوڈ تک ادا کرنا ہوتا ہے۔میں ہمیشہ الگ الگ کرداروں میں کام کرنا چاہتی ہوں۔ہمیشہ نیا کام کرنا چاہتی ہوں،سبھی طرح کے کردار اداکرنا چاہتی ہوں،اس لئے مجھے فلموں میں کام کرنا ہی پسند ہے۔میرا خواب سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کا ہے۔مجھے ان کی فلمیں پسند ہے جس میں ڈرامہ اور لو اسٹوری ہو۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Dec 2018, 7:09 PM