کسان تحریک: مودی حکومت کا طریقہ کار، خاموش کرو، علیحدہ کرو اور کچل دو، راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک کے مقامات پر پولیس کی طرف سے سیمنٹ اور نکیلے تاروں کی بندشیں نصب کیے جانے اور حفاظت کے سخت انتظامات کیے جانے پر بھی مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این سی
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این سی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کسان تحریک سے متعلق ٹوئٹ کرنے والے اکاؤنٹ کو حکومت کے کہنے پر ٹوئٹر انڈیا نے معطل یا بند کر دیا ہے۔ کانگرسی کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’یہ مودی حکومت کی حکمرانی کا طریقہ کار ہے، انہیں خاموش کرو، انہیں علیحدہ کرو، انہیں کچل دو۔‘‘

زرعی قوانین کے خلاف کسان دہلی کی سرحدوں پر لگاتار سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور راہل گاندھی بھی اس معاملہ پر مودی حکومت پر حملہ آور ہیں۔ دریں اثنا، دہلی کی سرحدوں کو پولیس کے ذریعے چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں روکنے کے لئے نکیلے تار، مستقل بندشیں اور دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک کے مقامات پر پولیس کی طرف سے سیمنٹ اور نکیلے تاروں کی بندشیں نصب کیے جانے اور حفاظت کے سخت انتظامات کیے جانے پر بھی مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے۔ راہل گادھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’’حکومت ہند، دیوار نہیں بلکہ پُل تعمیر کرو!‘‘ خیال رہے کہ دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک کے مقامات کو پیر کے روز پولیس نے قلعہ میں تبدیل کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Feb 2021, 6:40 PM