شمبھو بارڈر پر کسان نے کھائی سلفاس کی گولیاں، علاج کے دوران موت

کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے رکن ریشم سنگھ کو حالت بگڑنے کے بعد راجندرا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ ریشم سنگھ کی موت کی تصدیق کسان رہنما تیج ویر سنگھ پنجوکھرا نے کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کسان تحریک (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

کسان تحریک (فائل) / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ایم ایس پی کی گارنٹی قانون سمیت دیگر مطالبات کو لے کر شمبھو بارڈر پر کسانوں کی تحریک مسلسل جاری ہے۔ اس درمیان یہاں پر ایک کسان کے خودکشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے رکن ریشم سنگھ نے شمبھو مورچہ پر سلفاس کی گولی کھا لی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ریشم سنگھ کو پٹیالہ کے سرکاری راجندرا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔

کسان ریشم سنگھ ترن تارن ضلع کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے شمبھو بارڈر پر کسان تحریک میں شامل تھے۔ آج صبح انہوں نے سلفاس کی گولیاں کھا لیں۔ ریشم سنگھ کی موت کی تصدیق کسان رہنما تیج ویر سنگھ پنجوکھرا نے کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شمبھو بارڈر پر کسانوں کے دھرنے میں شامل ہونے کے لیے کسان رہنما ریشم سنگھ 6 جنوری کو اپنے گاؤں سے روانہ ہوئے تھے۔ ریشم سنگھ کے ساتھ 5 دیگر اور بھی کسان تھے۔ جمعرات کو ریشم سنگھ کے ذریعہ مورچے کے دوران سلفاس کی گولیاں کھانے کی اطلاع ملتے ہی ان کا کنبہ پٹیالہ کے لیے روانہ ہو گیا۔

گاؤں کے سابق سرپنچ اندرویر سنگھ نے بتایا کہ ریشم سنگھ کی اہلیہ دوِندر کور اور بیٹا اندرجیت سنگھ کافی پریشان ہیں۔ ریشم سنگھ اس سے پہلے بھی دہلی تحریک میں شامل ہوتا رہا ہے۔ سابق سرپنچ نے بتایا کہ ریشم سنگھ کے ذریعہ سلفاس نلگنے کی اطلاع صبح قریب 9:30 بجے ملی، جس کے بعد ان کا کنبہ پٹیالہ کے لیے روانہ ہو گیا۔


قابل ذکر ہے کہ سلامتی دستوں کے ذریعہ دہلی کی طرف مارچ روکے جانے کے بعد گزشتہ سال 13 فروری سے کسان پنجاب اور ہریانہ کے درمیان شمبھو اور کھنوری سرحدی لائن پر ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔ کسانوں نے اس سے پہلے 13 فروری اور 21 فروری کو دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن سرحدی لائن پر تعینات سلامتی دستوں نے انہیں روک دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔