ممبئی :سابق وزیراعلیٰ فڑنویس ،’ورشا‘ چھوڑگئے

شیواجی پارک میں ادھوٹھاکرے کی رسم حلف برداری سے میں شرکت کے بعد وہ سیدھے ورشا پہنچے اور سامان باندھنا شروع کردیا

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کل مہاراشٹرکے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سرکاری رہائش گاہ ’ورشا‘ سے منتقل ہوگئے ہیں اور انہوں نے جمعرات سے جنوبی ممبئی میں متمول علاقہ ملبارہل پر واقع سرکاری رہائش گاہ کو چھوڑنے کا ذہن بنالیا تھا ا ور جمعہ کے روز اسے خالی کردیا۔ کل شام شیواجی پارک میں ادھوٹھاکرے کی رسم حلف برداری سے میں شرکت کے بعد وہ سیدھے ورشا پہنچے اور سامان باندھنا شروع کردیا،فڑنویس کل شام کافی مایوس نظرآئے اور اسی تگ ودوں میں انہوں نے شیوسینا مخالف ٹوئٹ بھی کردیئے ۔ حالانکہ اس درمیان وزیراعظم نریندرمودی ٹوئیٹ سے ادھوکو مبارکباد دیتے رہے۔

بتایاجاتا ہے کہ جمعرات سے ایک سامان منتقل کرنے والی کمپنی کی ایک گاڑی دوپہرسے مالابار ہل میں واقع وزیراعلیٰ کے بنگلہ ‘ورشا’ پہنچی اور سامان سمیٹنے کا نام کرنے لگی۔ فڑنویس نے منگل کی سہ پہر وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ، فڑنویس کا تعلق ناگپور سے ہے اور اب انہوں نے ممبئی میں ایک نئے مکان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ کیونکہ وہ اور اس کے کنبہ کے افرادممبئی میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔ان کی اہلیہ امریتا ، ایکسس بینک میں سینئر عہدے پر ملازمت کرتی ہیں اور ان کی بیٹی بھی یہاں تعلیم حاصل کررہی ہے۔


واضح رہے کہ اکتوبر 2014 میں فڑنویس کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد وہ ممبئی منتقل ہوگئے تھے۔ کیونکہ وہ بی جے پی کی مقننہ پارٹی کے رہنما منتخب ہوگئے تھے ۔وہ ناگپور جنوبی مغربی سیٹ سے منتخب ہونے والے امیدوار ہیں۔ان کے نئی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد بننے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔