تمل ناڈو: شیوکاشی واقع 2 پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکہ، 6 خواتین سمیت 113 افراد کی موت، کئی دیگر زخمی

تمل ناڈو کے وِردھو نگر ضلع میں گزشتہ 15 دنوں میں پٹاخہ بنانے والی جگہ پر دھماکہ سے متعلق 5 الگ الگ واقعات میں 30 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پٹاخہ یونٹ میں دھماکہ کے بعد کی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

پٹاخہ یونٹ میں دھماکہ کے بعد کی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو واقع وِرُدھونگر ضلع کے شیوکاشی میں منگل کے روز 2 الگ الگ پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکہ ہونے سے تقریباً 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں مقامی اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس حادثہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مہلوکین میں 6 خواتین شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کو لے کر جانچ کا عمل جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ پہلے شیوکاشی میں ہی ایک پٹاخہ یونٹ میں دھماکہ سے 7 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ وِردھو نگر ضلع میں گزشتہ 15 دنوں میں پٹاخہ بنانے والی جگہ پر دھماکہ کے 5 الگ الگ واقعات میں 30 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ شیوکاشی کو ہندوستان میں پٹاخہ کی راجدھانی کی شکل میں جانا جاتا ہے جہاں پٹاخہ فیکٹریوں کا سالانہ کاروبار تقریباً 6000 کروڑ روپے ہے۔ لیکن لگاتار ہو رہے حادثات نے لوگوں میں فکر پیدا کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔