تمل ناڈو: کڈّالور واقع پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک، 4 زخمی

پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ کے سب وہاں موجود 7 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 4 لوگ بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولس کے مطابق دھماکہ کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن تفتیش کا عمل جاری ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

تمل ناڈو کے کڈّالور ضلع میں ایک زبردست حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے جس میں وہاں موجود 7 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس دھماکہ میں 4 دیگر افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس حادثہ کی تصدیق تمل ناڈو پولس نے بھی کی ہے۔

دھماکہ کی وجہ کا پتہ لگانے کی کوشش ہو رہی ہے، لیکن فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آخر دھماکہ کیوں ہوا۔ جانچ ٹیم موقع پر موجود ہے اور حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فیکٹر تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی سے تقریباً 190 کلو میٹر کی دوری پر ہے اور حادثہ کے بعد فوری راحت کارروائی شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت انتہائی سنگین بھی بتائی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔