این آر سی فہرست میں ایک لاکھ سے زائد گورکھا شہریوں کا نام شامل نہ ہونا حیران کن: ممتا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’یہ جان کر میں حیران ہوں کہ ایک لاکھ سے زائد گورکھا شہریوں کے نام کو این آر سی کی فائنل فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا : وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے این آر سی میں ایک لاکھ گورکھا باشندوں کے نام شامل نہیں ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ این آر سی کی تفصیلات دھیرے دھیرے سامنے آرہی ہیں۔یہ جان کر میں حیران ہوں کہ ایک لاکھ سے زائد گورکھا شہریوں کے نام کو این آر سی کی فائنل فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔


وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے کہ ہزاروں حقیقی ہندوستانی شہریوں کے نام کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔جس میں ملک کے لئے خدمات انجام دے چکے جوان بشمول سی آر پی ایف اور سابق صدر جمہوریہ علی فخرالدین احمد کے اہل خانہ کے نام شامل نہیں ہیں۔


وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حقیقی ہزاروں ہندوستانی شہری جن کے نام این آر سی کے فہرست میں شامل نہیں ہیں ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ این آر سی کی آخری فہرست کی اشاعت کے بعد یہ حقیقت واضح ہوگئی ہے کہ اس پر سیاست کون لوگ کررہے تھے۔ملک کے مفادات سے کون لوگ کھلواڑ کررہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ این آر سی کے نام پر لاکھوں بنگالی شہریوں کو ملک بدر کرنے کی سازش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ 3.11کروڑ افراد کے نام این آر سی کے فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور 19لاکھ افراد این آر سی میں جگہ حاصل نہیں کرپائے ہیں۔گرچہ ان 19افراد کے پاس از سر نو اپیل کرنے اور عدالتی کارروائی کےلئے راستہ کھلاہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Sep 2019, 7:10 PM