سڑک پر ہر روز ایک شخص کی جان لیتا ہے سانڈ، وہ کہتے ہیں یہ نندی ہے! اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یوپی میں ٹریفک پولیس میں نئی ​​بھرتیاں ہوئی ہیں، جو ہر سڑک پر نظر آتی ہیں۔ یہ ایک نئی بھرتی ہے جس کی وجہ سے روزانہ ایک شخص مر رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے یوپی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یوپی میں ٹریفک پولیس میں نئی ​​بھرتی ہوئی ہے، جو ہر سڑک پر نظر آتی ہے۔ یہ ایک نئی بھرتی ہے جس کی وجہ سے روزانہ ایک شخص مر رہا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب اس نئی بھرتی کی وجہ سے اتر پردیش میں کسی کسان، غریب شخص یا تاجر کی جان نہ جاتی ہو۔

یہاں اکھلیش یادو بغیر نام لیے سانڈ (بیل) کے مسئلہ پر پر بول رہے تھے۔ اکھلیش نے کہا کہ وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتے، جن کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ اکھلیش نے بیلوں کو لے کر ریاستی حکومت پر حملہ کیا کہ وہ بیلوں کو نندی مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ارے، ہم کیسے کہہ دین کہ یہ نندی ہے جو روز ایک شخص کی جان لے گا۔‘‘


خیال رہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بیل کے معاملے پر ریاستی حکومت کو لگاتار ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں اکھلیش نے اسمبلی میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ اکھلیش نے کہا تھا کہ اگر کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم 'سانڈ سفاری' ہی بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن سفاری تو آپ ٹھیک نہیں کر پائے، آپ اس پر کام کیوں نہیں کر رہے؟ کیا آپ کے پاس بجٹ کم ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔