’خواجہ غریب نواز پر نازیبا الفاظ سے پوری انسانیت کے جذبات مجروح ہوئے‘

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ خواجہ غریب نواز کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے امیش نے صحافت کے اصولوں کے ساتھ فریب کیا ہےاب انہیں صحافی کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے

فائل تصویر
فائل تصویر
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے اینکر امیش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی رح برصغیر کے نہایت موقر و محترم و بلند پایہ شخصیت اور عظیم المرتب، داعی اسلام ولی اللہ بلا تفریق مذہب و ملت و انسانیت کے علمبردار تھے ، جنکے خلاف ٹی وی نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن نے نازیبا الفاظ کا استعمال کر پوری انسانیت کے جذبات کو مجروح کیا ہے جو ناقابل برداشت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ خواجہ غریب نواز کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے امیش نے صحافت کے اصولوں کے ساتھ فریب کیا ہےاب انہیں صحافی کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایسے گستاخ اینکر کی مسموم ذہنیت سے واضح ہوتا ہے کہ ایسے انسانیت دشمن عناصر اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب ، بھائی چارہ یکجہتی کے لیئے مزید نقصان دہ ہیں۔


حضرت خواجہ اجمیری رح ، جنہوں نے اس ملک کے لوگوں کی خدمت و خیرخواہی کے لیئے اپنی جان قربان کردی اور لوگوں میں ایسی محبت پیدا کردی کہ یہاں کا جو بھی شخص تاریخ سے واقف ہے انکے مقام کو قدر کی نظر سے دیکھتا اور مانتا ہے ۔ایسی عظیم شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔

انہوں ایک اللہ کی وحدانیت اور انسانوں کو انسانوں سے محبت کا درس ، ہمدردی ،محبت و بھائ چارہ کا پیغام دے کر یہ ثابت کر دیا کہ جس میں انسانیت نہیں وہ انسان کہلانے کا حقدار نہیں ہے ۔

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ حکومت امیش دیوگن کے بدکردار کا خود نوٹس لے کر سخت کارروائی کرے تاکہ کسی مزید اینکر کو نفرت پھیلانے و کسی بزرگ کی شان میں گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو۔انہوں کہا کہ ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور چینل کے انکر منیش کو برخاست کرکے سخت کارروائی کی جائے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔