اتر پردیش میں بے قابو ٹرک نے کئی گاڑیوں کو ٹکر ماری، تصادم میں 11 افراد ہلاک

مرزا پور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بے قابو ٹرک نے بولیرو سمیت کئی گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بدھ کی دیر رات کو اتر پردیش کے مرزا پور ضلع میں ایک بے قابو ٹرک نے ایک بولیرو، ایک کار اور ایک کنٹینر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس خوفناک حادثے میں 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تصادم کے فوراً بعد بولیرو میں آگ لگ گئی جس سے مسافروں کو باہر نکلنے سے روک دیا گیا اور 6 افراد زندہ جل گئے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ اپرنا رجت کوشک جائے وقوعہ پر پہنچی اور واقعہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکاری طور پر حادثے میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز ایک بے قابو ٹرک کے متعدد گاڑیوں کو ٹکرانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والی ٹیم نے اطلاع دی کہ ایک بے قابو ٹرک نے ایک بولیرو، ایک کار اور ایک کنٹینر کو پیچھے سے ٹکرماری، جس کے نتیجے میں بولیرو کار میں آگ لگ گئی، جس سے اندر موجود چھ افراد جھلس گئے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرک کی بے قابو رفتار اور ڈرائیور کی ممکنہ غفلت حادثے کی بنیادی وجوہات تھیں۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں اور انہیں مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا فی الحال علاج جاری ہے۔ تاہم تمام بولیرو میں سوار افراد کی حالت اس قدر نازک تھی کہ ان کی جان نہیں بچائی جاسکی۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے، اور ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔