دہلی میں بجلی ہوئی اور سستی

کیجریوال حکومت کے ذریعہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلہ کے مطابق صفر سے 200 یونٹوں تک بجلی خرچ کرنے پر بل میں ایک روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: گرمی شباب پر آنے والی ہے اور اس سے قبل ہی دہلی حکومت نے یہاں کے باشندگا ن کو تحفہ دے دیا ہے۔ دہلی الیکٹرسٹی ریگیولیٹری کمیشن نے تمام کیٹیگریز میں بجلی شرح کم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ نئی شرحوں کے مطابق گھریلو صارفین کو اب 200یونٹ بجلی خرچ کرنے پر چار روپے فی یونت کی جگہ 3 روپے فی یونٹ دینا پڑے گا۔ کمیشن کی نئی شرح دہلی حکومت کے لئے اچھی خبر ہے کیونکہ اگر الیکشن کمیشن نے 19ارکان اسمبلی کے اپنے فیصلے کو برقرا ر رکھا تو اس میں عآپ کے ارکان اسمبلی کو فائدہ ہوگا۔ شرح فی یونٹ میں کمی کی ہیں لیکن فکس چارج میں 2.5 سے 6.5 گنا کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ حکومت نے 20 کلو واٹ لوڈ والے کنکشنوں پر فکس چارج 125 روپے سےبڑھا کر 250 روپے کر دیا ہے ۔ ابھی تک بجلی کا کم سے کم فکس چارج 20 روپے تھا جو اب 125 روپے ہوگا۔

کیجریوال حکومت کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلہ کے مطابق صفر سے 200 یونٹوں تک بجلی خرچ کرنے پر بل میں ایک روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں 201-400 یونٹ تک کی بجلی کی قیمت 1.45 روپے فی یونٹ اور 401-800 یونٹ تک کی قیمت میں 80 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔

ابھی تک 0-200 یونٹ کی قیمت 4 (اب 3 روپے) فی یونٹ ہوگی جبکہ 201-400 یونٹ تک قیمت 5.95 (اب 4.50) روپے فی یونٹ اور 401 سے 800 یونٹ کی قیمت 7.30 ( اب 6.50) فی یونٹ ہوگی۔ اسی طرح سے 801 سے 1200 یونٹ کی قیمت 8.10 (اب 7 روپے ) فی یونٹ اور 1200 یونٹ تک کی بجلی کی قیمت 8.75 (اب 7.75 روپے ) فی یونٹ ہوگی۔

دہلی میں بجلی ہوئی  اور سستی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Mar 2018, 6:00 PM