جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت جلد بحال کی جائے، انتخابات 30 ستمبر 2024 تک کرائے جائیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 سے متعلق اہم فیصلہ سنایا ہے، چیف جسٹس چندرچوڑ نے الیکشن کمیشن کو جموں و کشمیر میں 30 ستمبر 2024 تک انتخابات کرانے کا حکم دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔ سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا حکم آئینی طور پر درست ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کی سفارش صدر جمہوریہ ہند پر پابند نہیں ہے۔ سی جے آئی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو آئینی قرار دیا۔

30 ستمبر 2024 تک انتخابات کرانے کا حکم

اس کے ساتھ  عدالت نے حکومت سے جموں و کشمیر میں 30 ستمبر 2024 تک اسمبلی انتخابات کرانے کو کہا اور اس کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کے لئے کہا۔


لداخ پر فیصلہ برقرار ہے

عدالت نے کہا کہ جموں و کشمیر کو جلد از جلد ریاست کا درجہ دیا جائے اور وہاں انتخابات کرائے جائیں اور جلد از جلد سابق ریاست کا درجہ دیا جائے۔ اس کے علاوہ سی جے آئی نے لداخ کو یونین ٹیریٹری  بنانے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ غیر معمولی حالات کے علاوہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے صدر کے فیصلے پر اپیل میں نہیں بیٹھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ منسوخی کو بدنیتی پر مبنی نہیں سمجھا جا سکتا اور ہمیں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے میں کوئی بدنیتی نظر نہیں آتی۔


جسٹس کول نے کہا کہ آرٹیکل 356 کے تحت صدر کو ریاست میں تبدیلیاں کرنے کا حق حاصل ہے۔ اس اختیار کے تحت صدر کسی بھی قسم کی کارروائی کر سکتا ہے۔ جسٹس کول نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے خود کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو جلد ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔