اتر پردیش کے ہرتھانے میں رکھا جائے گا خصوصی انتخابی رجسٹر

جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر سیکورٹی ایجنسیوں کی اچکتی نگاہ رہے گی اور جیل میں رہ کر انتخابات کو متاثر کرنے والے مجرمین کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اترپردیش پولیس اسمبلی انتخابات کے دوران نظم ونسق کو بنائے رکھنے کے لئے پوری طرح تیارہے۔ اس سلسلے میں ہر تھانے میں ایک خصوصی انتخابی رجسٹر رکھا جائے گا۔ جس میں انتخابات سے وابستہ سرگرمیوں کو درج کیا جائے گا۔

ریاست کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(نظم ونسق) پرشانت کمار نے کہا کہ پولیس انتخابات کے سلسلے میں تیار ہے۔ پہلے مرحلے میں 11اضلاع کی 58سیٹوں پر انتخابات ہونگے۔ محکمہ پولیس نے بوتھوں کی تصدیق کرلی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ریاست کی سبھی 403سیٹوں کے لئے 92ہزار 821پولنگ مراکز کا فیزیکل ویریفکیشن کرلیا گیا ہے۔ یہ تعداد 2017 میں ہوئے انتخابات کے مقابلے میں 2.24فیصدی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں رہ کر انتخابات کو متاثر کرنے والے مجرمین کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے۔

جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر سیکورٹی ایجنسیوں کی اچکتی نگاہ ہوگی۔29138حساس پولنگ بوتھوں پر خصوصی احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے گا۔


اے ڈی جی نے کہا کہ ریاست میں کل 11لاکھ 33ہزار894لائسنسی اسلحوں میں تین لاکھ 68ہزار 490ہتھیار جمع کرائے جاچکے ہیں جبکہ باقی کو جمعہ کرایا جارہا ہے۔30اضلاع کی سرحدی دیگر ریاستوں سے ملتی ہیں۔الیکشن کے دوران غیر قانونی شراب پر بھی لگام لگادی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */