الیکشن کمیشن: انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات صادر

الیکشن کمیشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے چیف سکریٹریوں اور چیف الیکشن افسران کو خط لکھا ہے جس میں 2019 کے انتخابات کے حوالہ سے تبادلوں اور تقرریوں کی ہدایت دی گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کچھ ماہ کے بعد ہونے جا رہے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق لوک سبھا انتخابات اور چاروں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد پولنگ کے عمل سے وابستہ کوئی بھی افسر اپنے آبائی ضلع میں تعینات نہیں رہنا چاہیے۔ اس حوالہ سے الیکشن کمیشن نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور چیف الیکشن افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ افسران نے اگر کسی ضلع میں طویل مدت تک اپنی خدمات انجام دی ہیں تو اس ضلع میں اس کی تقرری نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخاب کے ساتھ 4 ریاستوں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، اوڈیشہ اور سکم میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

غورطلب ہے کہ آندھرا پردیش اسمبلی کی مدت کار 3 جون، اروناچل پردیش اسمبلی کی مدت 18 جون، اوڈیشہ اسمبلی کی مدت کار 11 جون اور سکم اسمبلی کی مدت کار 27 مئی کو ختم ہونے جا رہی ہے۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے تاحال چاروں ریاستوں اور لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔