منی پور میں افسپا سمیت مختلف امور کے ساتھ انتخابی تشہیر زور پکڑ رہی ہے

مختلف سیاسی پارٹیاں جن میں کانگریس، بی جے پی بھی شامل ہیں وہ 20لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کو لبھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

منی پور میں دو مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیری مہم پورے زور و شور سے جاری ہے اور ریاست میں سڑک، پانی اور متنازعہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورس ایکٹ (اے ایف ایس پی اے)اہم امور کے طورپر سامنے آرہے ہیں۔

منی پور میں 28فروری اور پانچ مارچ کو ہونے والے انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کرنےکے لئے ملک کے کئی حصوں سے کئی سیاسی لیڈر منی پور پہنچے ہیں۔


اہم دعویداروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، کانگریس، نیشنل پپلز پارٹی، جنتادل (یونائیٹڈ) اور ناگا پپلز فرنٹ شامل ہیں جو 20لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کو لبھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ریاست کے 60انتخابی حلقوں کے 2968پولنگ مراکز پر ووٹر اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

بی جے پی کی طرف سے مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ، کرن رجیجو ، آر کے رنجن اور آسام کے وزیراعلی ہمنت وشوا سرما جیسے کئی قد آور لیڈر انتخابی تشہیر میں شامل ہوئے ہیں جبکہ جے رام رمیش، بھکت چرن داس اور دیگر مرکزی لیڈر کانگریس امیدواروں کے لئے تشہیر کررہے ہیں۔ این پی پی نے میگھالیہ کے وزیراعلی کونراڈ سنگما کو ووٹ حاصل کرنے کے لئے پارٹی کی انتخابی مہم کو فروغ دینے کے لئے اتارا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔