مدھیہ پردیش میں عید روایتی انداز میں منائی گئی

دارالحکومت بھوپال سمیت پورے مدھیہ پردیش میں آج عید کا تہوار روایتی انداز میں منایا گیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر عید کی خصوصی نماز ادا کی گئی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بھوپال: دارالحکومت بھوپال سمیت پورے مدھیہ پردیش میں آج عید کا تہوار روایتی انداز میں منایا گیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر عید کی خصوصی نماز ادا کی گئی۔

اس موقع پر گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ پٹیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں لکھا، ''عید مبارک۔ امن اور بھائی چارے کے تہوار عید الفطر پر تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اپنے پیغام میں لکھا ہے، ’’ریاست اور ملک کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید کی بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘

ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے عید کے موقع پر آج یہاں عیدگاہ پہاڑی علاقے میں پہنچ کر مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ وہ تمام اہل وطن کو بھائی چارے اور ہم آہنگی کی علامت عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


برہان پور میں عید کے موقع پر شاہی مسجد علاقے میں منعقد کی گئی عید ملن تقریب میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ارون یادو نے شرکت کی۔ یادو نے کہا کہ ایک ایسا تہوار جو آپسی بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتا ہے عید الفطر پر ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

عیدگاہ کے علاوہ بھوپال میں مختلف مقامات پر خصوصی نماز ادا کی گئی اور مسلم مذہب کے پیروکار ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دیتے نظر آئے۔ اندور، گوالیار، جبل پور، ساگر، ریوا، ستنا اور ریاست کے دیگر حصوں سے بھی ایسی ہی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔