سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ساتھ منائی جا رہی عید، کیرالہ اور کشمیر کو چھوڑ کر ہندوستان میں کل منایا جائے گا تہوار

جموں و کشمیر، لداخ اور کیرالہ کو چھوڑ کر ہندوستان میں گزشتہ روز شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، تاہم یہاں عید الفطر کل یعنی 11 اپریل کو منائی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>پٹنہ کے ایک اسکول میں عید کے موقع پر منعقدہ تقریب / یو این آئی</p></div>

پٹنہ کے ایک اسکول میں عید کے موقع پر منعقدہ تقریب / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر، لداخ اور کیرالہ کو چھوڑ کر ہندوستان میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا، تاہم یہاں عید الفطر کل یعنی 11 اپریل کو منائی جائے گی۔ وہیں، پاکستان میں عید سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ آج 10 اپریل کو منائی جا رہی ہے۔ منگل کو پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہو چکی ہے جس کے بعد ملک بھر میں عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پیر کی شام سعودی عرب میں اعلان کیا گیا کہ وہاں چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اس بار وہاں پورے 30 روزے ہوں گے۔ روایتی طور پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک خصوصاً برِصغیر کے ممالک سعودی عرب سے اگلے دن عید مناتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ملائیشیا میں بدھ کو ہی عید منائی جا رہی ہے۔ تاہم ہندوستان (کشمیر اور کیرالہ کو چھوڑ کر) کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا وہاں بھی عید الفطر 11 اپریل کو منائی جائے گی۔


ہندوستان میں گزشتہ روز دہلی اور لکھنؤ میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جبکہ لداخ کے کرگل میں رویت ہلال چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ریاست کرناٹک میں بھی چاند نظر نہیں آیا لیکن کیرالہ نے نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ ایک رپورٹ میں ماہرین کے حوالہ سے کہا گیا کہ مکمل سورج گرہن کے سبب چاند کی رویت متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاند گرہن کے فوراً بعد ہلال کا چاند نظر نہیں آئے گا - اس لیے چاند نظر آنے میں تاخیر ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔