دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 10 منٹ پر جیسے ہی زلزلہ آیا، لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
i

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 10 منٹ پر جیسے ہی زلزلہ آیا، لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے ہیں۔

قومی مرکز برائے زلزلہ شناسی کے مطابق دہلی این سی آر میں آئے زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 تھی اور اس کا مرکز ہریانہ کے شہر فرید آباد میں تھا۔ زلزلہ سے کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کچھ دن پہلے بھی قومی راجدھانی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں زلزلہ آیا تھا، اس وقت زلزلے کا مرکزنیپال تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔