ڈونلڈ ٹرمپ کا دو روزہ دورۂ ہند 24 فروری کو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس مہینے کی 24 تاریخ کو دو دن کے لئے ہندوستان آ رہے ہیں، اس کی معلومات وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دی گئی، ان کے ساتھ بیوی میلانيا ٹرمپ بھی ہوں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے آخری ہفتے میں ہونے والے ہندوستانی دورے کی تاریخ طے ہو گئی ہے، صدر ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو ہندوستان کے دورے پر ہوں گے، ان کے ساتھ ان کی بیوی میلانيا ٹرمپ بھی ساتھ ہوں گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس کے ذریعے یہ معلومات دی گئی ہے۔


وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانيا 24-25 فروری کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے جائیں گے، یہ سفر امریکہ-ہندوستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کو اور مضبوط کرے گگا۔ ساتھ ہی امریکی اور ہندوستانی لوگوں کے درمیان مضبوط اور مستقل تعلقات کو فروغ دے گا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی بیوی کے ساتھ ہندوستان کی دارالحکومت نئی دہلی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کا دورہ کریں گے۔

اس سے پہلے یہ خبر تھی کہ صدر ٹرمپ زیادہ تر اپنا وقت نئی دہلی میں دیں گے، ساتھ ہی تاج محل کا دیدار کرنے آگرہ بھی جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ احمد آباد میں هاؤڈی مودی جیسے ایک پروگرام کو بھی خطاب کر سکتے ہیں، سرکاری ذرائع کا دعوی ہے کہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک تجارتی معاہدے پر دستخط ہونا ہے، ہندوستان اور امریکہ کے تجارتی معاملات سے منسلک افسران فی الحال اس مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔