وِنگ کمانڈر اَبھینندن کے ساتھ واگھہ بارڈر پر موجود مسلم خاتون کون تھی!

ہندوستانی فضائیہ کے وِنگ کمانڈر ابھینندن جب گزشتہ رات وطن واپس آئے تو اس دوران ان کے ساتھ ایک مسلم خاتون بھی تھی جس کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے تھے۔ ان کا نام ہے ڈاکٹر فارحہ بگتی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

فضائیہ کے جانباز پائلٹ ابھینندن ورتمان کی ملک واپسی نے جمعہ کی شب جشن کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔ رات تقریباً 9.15 بجے پاکستان نے واگھہ-اٹاری بارڈر پر ابھینندن کو ہندوستانی افسروں کے حوالے کر دیا۔ اس دوران ان کے ساتھ موجود ایک خاتون کو کچھ لوگ وِنگ کمانڈر ابھینندن کی بیوی سمجھ رہے تھے تو کوئی انھیں فیملی کا کوئی رکن۔ لیکن یہ سب خیالی باتیں تھیں۔ اس خاتون کی حقیقت کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

وِنگ کمانڈر ابھینندن کے ساتھ جو خاتون واگھہ-اٹاری بارڈر پر نظر آئیں وہ ایک مسلم تھیں اور ان کا نام ہے ڈاکٹر فارحہ بگتی۔ وہ پاکستان کی خارجہ آفس میں کام کرتی ہیں۔ ڈاکٹر فارحہ ایف ایس پی ہیں جو ہمارے آئی ایف ایس (فورن سروس) کے یکساں ہے۔ ان دنوں ڈاکٹر فارحہ محکمہ خارجہ میں ہندوستان ڈیسک کی انچارج ہیں۔

پاکستان کی جیل میں بند کلبھوشن جادھو کے معاملے کو سنبھالنے والے پاکستان کے اعلیٰ افسر کی ٹیم میں بھی ڈاکٹر فارحہ شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد میں جب جادھو، ان کی ماں اور بیوی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی تو اس دوران بھی ڈاکٹر فارحہ وہاں موجود تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Mar 2019, 12:09 PM