جلد نمٹا لیں بینکوں کا کام، اکتوبر میں سبھی بینک 11 دن رہیں گے بند

اکتوبر مہینہ میں اگر آپ بینکوں سے جڑے کام نمٹانے جا رہے ہیں تو آپ کو یہ دھیان رکھنا ہوگا کہ آئندہ ماہ سبھی بینکوں میں 11 دنوں کی چھٹی ہے۔ آپ کو اپنے کام چھٹی کے مطابق ہی منصوبہ بند کرنے ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بینکوں سے متعلق آپ کے پاس کوئی کام ہے تو جلد سے جلد نمٹا لیں، کیونکہ اگلے مہینے یعنی اکتوبر میں 11 دنوں تک بینک بند رہنے والے ہیں۔ اس لیے آپ کو یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ کس کس دن بینک بند رہیں گے۔ بتا دیں کہ اکتوبر کے مہینے میں کئی بڑے تہوار پڑنے والے ہیں جس کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔

آئندہ مہینے 2 اکتوبر سے چھٹی کی شروعات ہو رہی ہے اور اس چھٹی و تہواروں کا سلسلہ 29 اکتوبر تک چلتا رہے گا۔ 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی پیدائش کا دن ہے اور بینکوں میں اس دن کام نہیں ہوگا۔ 6 اکتوبر کو اتوار ہے جب کہ 7 اکتوبر کو نومی اور 8 اکتوبر کو دسہرا ہے جس کے پیش نظر بینک بند رہے گا۔ اس کے علاوہ 12 اکتوبر کو مہینے کا دوسرا ہفتہ اور 13 اکتوبر و 20 اکتوبر کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینکوں میں چھٹی ہوگی۔ پوری فہرست اس طرح ہے...


  • 2 اکتوبر (بدھ)- گاندھی جینتی
  • 6 اکتوبر (اتوار)- چھٹی کا دن
  • 7 اکتوبر (پیر)- نومی
  • 8 اکتوبر (منگل)- دسہرا
  • 12 اکتوبر (ہفتہ)- مہینے کا دوسرا ہفتہ
  • 13 اکتوبر (اتوار)- والمیکی جینتی
  • 20 اکتوبر (اتوار)- چھٹی کا دن
  • 26 اکتوبر (ہفتہ)- مہینے کا چوتھا ہفتہ
  • 27 اکتوبر (اتوار)- دیوالی
  • 28 اکتوبر (پیر)- گووردھن پوجا
  • 29 اکتوبر (منگل)- بھیا دوج

درج بالا تاریخوں کو چھوڑ کر باقی دنوں میں بینک کھلا رہے گا اور اسی دن آپ اپنا کام مکمل کرنے بینک جائیے۔ حالانکہ اے ٹی ایم مشینیں ان چھٹی کے دنوں میں بھی چلتی رہیں گی اور اس سے یپسے نکالنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ ویسے اگر اے ٹی ایم سے پیسہ ختم ہو جائے گا تو لوگوں کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اگر بینک بند ہونے کے دن اے ٹی ایم میں پیسہ ختم ہوا تو پھر بینک کھلنے کا انتظار کرنا ہی پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔