دیپیکا پادوکون دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی!

دیپیکا نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ شادی کی شاپنگ بھی شروع کر دی ہے اور انہوں نے گہنے اور کپڑے خریدنے شروع کر دیئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
i

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی شادی کے بعد اب ایک اور بڑی شادی کی چرچہ شروع ہو گئی ہے۔ جس بڑی شادی کی چرچہ شروع ہوئی ہے وہ اور کسی کی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی دھڑکن دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ کی ہے ۔ اگر خبروں پر یقین کیا جائے تو ان کی شادی اسی سال ہو جائے گی۔ یہ بھی بات عام ہے کہ دونوں کے خاندان اس بات پر اتفاق کر چکے ہیں کہ سال کے آخری مہینے یعنی دسمبر میں ان دونوں کی شادی ہونی ہے۔

دیپیکا  پادوکون  دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی!
دیپیکا رنویر

بتایا جا رہا ہے کہ شادی کے لئے چار تاریخوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور ان دونوں بالی ووڈ اداکاروں کی شوٹنگ کی تاریخوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان تاریخوں پر غور کیا جا رہا ہے ۔ شوٹنگ کی تاریخوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ان کی شادی ستمبر یا پھر دسمبر میں ہوگی اور زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ شادی دسمبر میں ہی ہو۔

یہ بھی خبر گشت کر رہی ہے کہ دیپیکا نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ شادی کی شاپنگ بھی شروع کر دی ہے اور انہوں نے گہنے اور کپڑے خریدنے شروع کر دیئے ہیں۔ ویسے ابھی اس راز سے پردہ نہیں اٹھا ہے کہ دیپیکا کی شادی کا جوڑا کون ڈیزائن کر رہا ہے۔

یہ ضرور طے ہے کہ یہ شادی ہندوستانی رسم و رواج کے مطابق ہی ہوگی۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ کوہلی اور انوشکا کی طرح دیپیکا اور رنویر بھی شادی باہر کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں گھرانوں میں اس پر اتفاق نہیں ہو پایا۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ ان کی شادی میں کوہلی اور انوشکا کی طرح صرف قریبی لوگ ہی شریک ہوں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔