بھاگوت کو ہندو مسلم اتحاد کی اہمیت سے اپنے لوگوں کو آگاہ کرنا ہوگا، دگ وجے سنگھ

موہن بھاگوت اگر اپنے خیالات کے تئیں ایماندار ہیں تو بی جے پی میں ان تمام رہنماؤں جنہوں نے بے گناہ مسلمانوں پر تشدد کیا ہے ، انہیں فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت دیں ۔

فائل تصویر
فائل تصویر
user

یو این آئی

کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے سربراہ موہن بھاگوت کے تازہ بیانات کے تناظر میں کل ایک ٹوئیٹ کے ذریعےانہیں مشورہ دیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے ٹوئیٹ کے ذریعہ مسٹر بھاگوت کے ہندو مسلم اتحاد اور ہندوستانیوں کے ڈی این اے کے بارے میں آئے حالیہ بیانات کے تناظر میں لکھا ہے ، 'موہن بھاگوت جی یہ نظریہ ، کیا آپ اپنے شاگردوں ، پرچارکوں ، وشو ہندو پریشد ، بجرنگ دل کارکنوں کو بھی پیش کریں گے؟ کیا آپ یہ تعلیم مودی شاہ جی اور بی جے پی کے وزراءاعلی کو بھی دیں گے؟ '

کانگریس قائد نے سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا ہے ، 'اگر آپ اپنے ظاہر کردہ خیالات کے تئیں ایماندار ہیں تو بی جے پی میں ان تمام رہنماؤں جنہوں نے بے گناہ مسلمانوں پر تشدد کیا ہے ، انہیں فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت دیں ۔شروعات نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ سےکریں۔


مسٹر سنگھ نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ مسٹر بھاگوت ایسا نہیں کریں گے ، کیوں کہ ان کے الفاظ اور اعمال میں فرق ہے۔ مسٹر سنگھ کے مطابق ، مسٹر بھاگوت نے ٹھیک کہا ہے کہ پہلے ہم سب ہندوستانی ہیں ، لیکن پہلے اسے اپنے شاگردوں کو سمجھانا ہے۔

بھاگوت کا تازہ ترین بیان آیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہندو مسلمان مختلف نہیں ہیں اور تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */