ڈیزل کے داموں میں پھر 20 پیسے کا اضافہ، پٹرول 19 ویں دن بھی مستحکم

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.82 روپے فی لیٹر رہا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان ہفتہ کے روز گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پٹرول کی قیمت 20 ویں دن مستحکم رہی جبکہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ پانچ ستمبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں انڈین آئل پمپ پر پٹرول یہاں 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا، وہیں ڈیزل بھی 88.82 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.82 روپے فی لیٹر رہا۔


امریکی تیل کے ذخائر کے تین سال کی کم ترین سطح پر آنے اور قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد ہفتے کے اختتام پر برینٹ کروڈ 78.099 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ امریکی کروڈ بڑھ کر 73.98 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر —————— پٹرول —————— ڈیزل

دہلی ————— 101.34 —————— 88.82۔

ممبئی ————— 107.26 —————— 96.41۔

چنئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 98.96 -—————- 93.46۔

کولکتہ ———— 101.62 —————— 91.72۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔