کورونا کا قہرسینسیکس، نفٹی پر بھی نظر آیا

ہندوستان کے شئیر بازار پر کورونا کا اثر نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر مثبت رجحان کے باوجود ہمارے شئیر بازار میں گراوٹ درج ہوئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

عالمی سطح پر موصول مثبت اشارات کے باوجود ایک ہی دن میں دنیا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہندوستان میں ملنے کے دباؤ میں گھریلو شیئر بازار نے بدھ کے روز شروعات میں تیزی کھو دی اور بی ایس ای کا سنسیکس 25 پوائنٹس ٹوٹ کر بند ہوا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی تقریباً سپاٹ بند ہونے میں کامیاب رہا۔

بی ایس ای کا 30 شیئر پر مشتمل سینسری انڈیکس سنسیکس 24.58 پوائنٹس کم ہو کر 37,663.33 پوائنٹس پر رہا جبکہ این ایس ای کا نفٹی 6.40 پوائنٹس بڑھ کر 11,101.65 پوائنٹس پر رہا۔ بڑی کمپنیوں میں جہاں فروخت دیکھی گئی وہیں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.39 فیصد بڑھ کر 13,910.26 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.85 فیصد چڑھ کر 13,429.58 پوائنٹس پر رہا۔


بی ایس ای میں زیادہ تر گروپ میں خریداری ہوئی جس میں دھات میں سے سب سے زیادہ 4.05 فیصد، آٹو میں 1.86 فیصد، بنیادی اشیاء میں 1.69 فیصد، ٹیک میں 1.19 فیصد کی تیزی رہی۔ صارفین کے پائیدار گروپ میں سب سے زیادہ 1.28 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

عالمی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.37 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 1.02 فیصد، ہانگ کانگ کا ہیگ سینگ 0.62 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.17 فیصد کی تیزی میں رہا جبکہ جاپان کا نکئی 0.26 فیصد کم ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔