دہلی میں سیلاب کے بعد ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کا خطرہ، حکومت پوری طرح تیار

دہلی کے وزیر سوربھ بھردواج نے پیر کو کہا کہ دارالحکومت میں سیلاب کے بعد ملیریا اور ڈینگو جیسی ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیل سکتی ہیں

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے وزیر سوربھ بھردواج نے پیر کو کہا کہ دارالحکومت میں سیلاب کے بعد ملیریا اور ڈینگو جیسی ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیل سکتی ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کی حکومت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا "جب آپ کی جگہ پر پانی جمع ہو جائے تو ڈینگی مچھروں کی افزائش کا خطرہ ہوتا ہے۔ جب آپ کی تعمیراتی جگہ، سٹوریج کی سہولیات یا میونسپل کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے گاڑیوں کے ذخیرہ کرنے والے علاقوں میں پانی بھر جائے تو ہوشیار رہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹھہرے ہوئے پانی کو جمع ہونے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔‘‘


دہلی کی میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے بھی کہا کہ سیلابی پانی کی موجودگی سے ڈینگو، چکن گونیا اور ملیریا جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "اس کے نتیجے میں سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صفائی کی سخت مہم چلائیں، جس کا مقصد ڈینگی اور ملیریا سے متعلق کیسز کی تعداد کو کم کرنا ہے۔‘‘ بھاردواج اور اوبرائے دونوں نے دیگر عآپ لیڈروں کے ساتھ صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے کئی سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔